ڈاکٹر محمد حمید اللہ بنام مظہر ممتاز قریشی، 5 شعبان 1410ھ

5 شعبان 1410ھ
محترمی زاد مجدکم
سلام مسنون ورحمتہ اللہ وبرکاتہ۔
کرم نامہ ملا۔ گزشتہ خط کا جواب اس لیے نہ دیا کہ اس میں کوئی جواب طلب امر نہ تھا بلکہ صرف یہ کہ ناشر کو تلاش کر کے آپ ہی مجھے لکھیں گے۔
محترم احمد حان صاحب کا کوئی خط تا حال نہیں آیا۔
آپ کو معلوم ہے کہ مجھے مرحوم معین الحق کے متعلق سوائے اس کے اور کچھ معلوم نہیں کہ وہ ایک رسالہ چھاپتے تھے جس میں میں نے بھی چند بار حصہ لیا ہے۔
مکان میں آداب و تسلیمات۔
نیاو مند
محمد حمید اللہ

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.