ڈاکٹر محمد حمید اللہ بنام مظہر ممتاز قریشی، 12 ذی الحجہ 1410ھ

22 ذی قعدہ 1410ھ
مخدوم و محترم زادمجدکم
سلام مسنون۔ عید مبارک۔ آپ کا کرم نامہ ملا ممنون ہوا۔ فقیہ علی بہائمی کی تفسیر کا نام سنا ہے تا حال دیکھ نہ سکا۔ ہمارے خاندان کے کتب خانوں میں ممکن ہے موجود ہو لیکن آج کل ہندوستان کے حالات ایسے ہیں کہ اتصال پیدا نہیں کر سکتا۔
براہ کرم ہمدرد یونیورسٹی یا زبیری صاحب یا دیگر موزوں فرد سے فرمائیے کہ میری جملہ تالیفوں کو وہ جمع کر کے میری عزت افزائی فرما رہے ہیں لیکن کام آسان نہیں مثلاً یہاں ابراہام نامی کتاب چھپی ہے پہلا باب یہودی، دوسرا نصرانی اور تیسرا (میرا) اسلامی ہے۔ کیا ساری کتاب کے فوٹو لوں۔ ایسی دیگر کتابوں میں بھی میرا ذاتی حصہ مختصر ہے۔ وہ مجھے یہ اطلاع دیں کہ کون سی کتابیں یا مقالے ان کے پاس ہیں تا کہ انہی کے فوٹو مکرر نہ کراؤں۔ اخباروں رسالوں میں بھی میرے مضامین ہیں اور مستقل کتابیں الگ ہیں۔
آپ کو بڑی زحمت ہے۔ قصور معاف۔
خادم
محمد حمید اللہ

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.