ڈاکٹر محمد حمید اللہ بنام مظہر ممتاز قریشی، 18 ذی الحجہ 1410ھ

18 ذی الحجہ 1410ھ
مخدوم و محترم زادمجدکم
سلام مسنون۔ خیر و عافیت کے لیے دعا گو۔ آپ کا کرم نامہ ملا۔ ممنون بھی ہوا، سخت شرمندہ بھی کہ آپ اتنی کثیر زحمت فرماتے ہیں۔
ڈاکٹر محمود غازی صاحب نے میری شائع کردہ واقدی کی کتاب پر جو تبصرہ کیا ہے اس میں ایک اعتراض درست ہے کہ میں نے اصل مخطوطے کا مفصل ذکر نہیں کیا ہے۔ اگر چھپنے سے پہلے یہ بات بتائی جاتی یا ذہن میں آ جاتی تو تلافی کر سکتا تھا۔ اب نئے ایڈیشن کا انتظار کرنا ہو گا شاید وہ میرے مرنے کے بعد نکلے۔
اس کے سوا اور کیا لکھوں؟
عزیزہ بیگم معین الحق کی علالت سن کر افسوس ہوا۔ خدا انھیں جلد صحت کاملہ عطا فرمائے۔ موقع ہو تو ان کی خدمت میں میرا سلام عرض ہے۔
آپ کے ہاں بھی سب کو سلام کورنشات۔
نیاز مند
محمد حمید اللہ

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.