ڈاکٹر محمد حمید اللہ بنام مظہر ممتاز قریشی، یکم صفر 1411ھ

یکم صفر 1411ھ
مکرمم و محترم زاد مجدکم
سلام مسنون۔ کرم نامہ ملا جس سے یہ معلوم کر کے اطمنان قلب ہو گیا کہ میرا حقیر دیباچہ آپ تک پہنچ گیا۔ غالبا آپ کو بھی انتظار ہو گا کہ معلوم کریں کا آپ کی رسید مجھے تک پہنچی یا نہیں۔
ویسے اور کوئی خاص جواب طلب امر نہیں۔ عزیزہ بیگم معین الحق صاحبہ کی خدا کرے صحت روز افزوں ہو رہی ہو۔ سوائے دعا کے یہاں سے اور کیا خدمت کر سکتا ہوں؟
ناچیز
محمد حمید اللہ

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.