ڈاکٹر محمد حمید اللہ بنام مظہر ممتاز قریشی، 15 شعبان 1411ھ

15 شعبان 1411ھ مخدوم و محترم زاد مجدکم
السلام علیکم رحمتہ اللہ وبرکاتہ
1۔ جوابی عریضہ مل گیا ہو کيا۔
2۔ ترجمان القرآن(1) نے مجھے جواب دیا ہے اور فرمائش کی ہے میں اپنا مضمون انھیں ضرور بھیجوں۔
3۔ ایک التماس ہے علی گڑھ کے رسالہ علوم القرآن(2) نے مکہ معطمہ کے ایک اخبار کے حوالے سے لکھا ہے کہ لاہور میں افغان مجاہدوں نے ابو الاعلیٰ مودودی مرحوم کی تفسیر قرآن کا روسی ترجمہ کئی جلدوں میں شائع کیا ہے۔ کیا آپ اس کی تصدیق کر سکیں گے؟ مترجم کا کیا نام ہے۔ تاریخ اشاعت کیا ہے؟
مکان میں کورنشات۔
خادم نیاو مند
محمد حمید اللہ
_______________________
حواشی:
(1) ڈاکٹر صاحب نے رسالہ ترجمان القرآن لاہور کے ایڈیٹر کے حوالے سے لکھا ہے کہ ایڈیٹر کو جواب مل گیا تھا اور جواب لکھ کر بھجوانے کی فرمائش بھی کی تھی کیوں کہ بات کو واضع کرنے کی صرورت تھی
(2) ڈاکٹر صاحب نے رسالہ علوم القرآن علی گڑھ کے حوالے سے دریافت کیا ہے کہ کیا افغان مجاہدین نے مولانا ابو العلی مودودی صاحب کی تفسیر قرآن، روسی زبان میں شائع کی ہے۔ معلوم ہوا کہ خبر صحیح ہے۔ ترجمہ مکمل یا نا مکمل پشاور سے چھپا تھا

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.