ڈاکٹر محمد حمید اللہ بنام مظہر ممتاز قرشی، 5 ذی الحجہ 1411ھ

5 ذی الحجہ 1411ھ
18 جون 1991ء
مخدوم و محترم زادمجدکم
سلام مسنون۔خیر و عافیت کا طالب۔ چند دن قبل ایک کرم نامہ ملا۔ مینائی صاحب(1) مرحوم کے متعلق اخباری کترن ملی۔ آج ایک دوسرا کرم نامہ آیا ہے۔ میں کہہ نہیں سکتا کتنا شرمندہ ہون ممنون ہوں۔ التماس ہے کہ آئندہ ایسا نہ فرمائیں۔ طویل مضمونوں کے فوٹو کاپی کی ضرورت نہیں۔
آپ کے خط سے بعض نئی چیزیں معلوم ہوئیں جن سے میں بالکل واقف نہ تھا۔ آپ لکھتے ہیں کہ حجتہ اللہ البالغہ کا ترجمہ آئندہ چند ماہ میں مکمل ہو کر آئندہ سال چھپ بھی جائے گا۔
اور کیا عرض کروں۔ بوڑھا ہو گیا ہوں۔ اس کا کوئی علاج نہیں۔
مکان میں کورنشات عرض ہیں۔ عید مبارک۔
نیازمند
محمد حمید اللہ
_________________________
حواشی: میں نے محترمی اسماعیل مینائی صاحب کے بارے میں اخبارات میں جو مضامین/تعزیت نامے چھپے تھے ان کے تراشے بھجوائے تھے۔ جس کے لیے ڈاکٹر صاحب نے شرمندگی اور ممنونیت کے الفاظ لکھ کر مجھ کو شرمندہ کر دیا۔ لیکن میں شرمندہ نہیں ہوتا بلکہ مجھے خوشی ہوتی تھی کہ ضروری مواد ان تک پہنچ گیا۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.