ڈاکٹر محمد حمید اللہ بنام مظہر ممتاز قریشی، 3 ربیع الانوار 1413ھ

3 ربیع الانوار 1413ھ
مخدوم و محترم زادمجدکم
سب کو سلام مسنون۔ آپ کا کرم نامہ مورخہ 25 اگست ملا۔ ممنون ہوا۔ افسوس ہوا کہ آپ کو سکونت گاہ کی دشواریاں پیش آئی ہیں۔ اللہ مدد فرمائے۔
شاید آپ سے کچھ سہو ہوئی ہے۔ ڈان کی کترن (ص 9-10) میں مجھے کوئی متعلقہ چیز نظر نہ آئی۔ آئندہ ایسی چیزوں پر آپ قلم سے علامت لگا دیا کریں تو بہتر ہو۔
الحمد للہ دو نئے تراجم سورہ فاتحہ(1) فراہم ہو گئے ہیں ایک Monding زبان میں، دوسرا Ouluf زبان میں۔ دونوں افریقی کالے بھائیوں نے کئے ہیں۔
خدا کرے ہمدرد فاؤنڈیشن خیریت سے ہو۔ کتاب النبات(2) ہنوز۔
نیازمند
محمد حمید اللہ
_________________
حواشی:
(1) ڈاکٹر صاحب نے سورۂ فاتحہ کے دو تراجم کا ذکر کیا ہے کہ افریفا کے کالے صاحب نے فراہم کئے ہیں۔ یہ دونوں زبانیں مقامی بولی ہیں۔ ایک زبان Mondling ہے دوسری زبان Ouluf ہے۔
(2)ڈاکٹر صاحب نے کتاب النبات کے بارے میں لکھا ہے کہ ابھی تک وہ چھپی نہیں ہے۔ میں نے مولانا حکیم نعیم الدین زبیری صاحب سے ٹیلی فون کر کے معلوم کیا تو انھوں نے بتلایا کہ کتاب کی چھپائی ہو رہی ہے اگلے سال 1993ء میں منظر عام پر آ جائے گی۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.