ڈاکٹر محمد حمید اللہ بنام مظہر ممتاز قریشی، 14 ربیع الانوار 1413ھ

جمعرات 14 ربیع الانوار 1413ھ
مخدوم و محترم و اہل عیال، خوش رہو۔
سلام مسنون۔ عید میلاد مبارک(1)۔
آج گوجرانوالہ کا ماہنامہ الشریعہ بابت اگست ستمبر یہاں آیا ہے جس میں میرا ایک خط(2) بھی چھپا ہے اور اس کی تنقید و تردید بھی۔ اطلاعاً عرض ہے تا کہ آپ مکرر وہ رسالہ نہ بھیجیں۔ میں آج الشریعہ کو ایک نیا خط بھیج رہا ہوں۔ مکان میں سب کو سلام۔
نیاز مند
محمد حمید اللہ
______________
حواشی:
(1) ڈاکٹر صاحب نے عید میلاد النبی کے دو دن بعد پھر دوبارہ مبارک باد دی ہے اپنے 14 تاریخ کے خط میں۔
(2) ڈاکٹر صاحب نے رسالہ الشریعہ، گوجرانوالہ (اگست ستمبر) 1992ء کا ذکر کیا ہے کہ ان کا مضمون شائع ہوا ہے ساتھ ہی ڈاکٹر صاحب کے مضمون پر تنقید اور تردید بھی چھپی ہے اور یہ اطلاع بھی دی ہے کہ اس کے جواب میں ایک اور خط ایڈیٹر صاحب کو لکھ رہے ہیں (غالباً شکریہ ادا کرنے کے لیے)۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.