ڈاکٹر محمد حمید اللہ بنام مظہر ممتاز قریشی، یکم جمادی الآخر 1410ھ

یکم جمادی الآخر 1410ھ
مخدوم و محترم
سلام مسنون ورحمتہ اللہ وبرکاتہ
آپ کا کرم نامہ ملا۔ اطلاعات کا دلی شکریہ۔
سوالات، سارے ہی سوالات کا جواب نفی میں ہے۔ آپ زحمت نہ کریں اگر القرآن فی کل لسان کسی کی کرامت سے مل جائے تو آپ کو ان شاء اللہ اطلاع دوں گا۔
اگر کوئی میرے مضامین کا جو ایک ہزار سے زائد تعداد میں ہیں اور سات زبانوں میں ہیں، مجموعہ شائع کرانا چاہتا ہے تو مجھ سے تماس پیدا کرے اور خاص کر اپنی شرطیں بتائیں کچھ نہیں تو دس جلدیں ہوں گی۔
مکان میں آداب و تسلیمات۔
نیاز مند
محمد حمید اللہ

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.