ڈاکٹر محمد حمید اللہ بنام ڈاکٹر ظفر اسحاق انصاری بتاریخ 12 ذی الحجہ 1408ھ

4, Rue de Turnon
Paris-6/france
12 ذی الحجہ 1408ھ
محترم و مکرم زاد مجدکم
سلام مسنون ورحمتہ اللہ وبرکاتہ، کرم نامہ مورخہ 14 جولائی کل شام ملا۔ سرفراز ہوا۔ مجھے معلوم نہ تھا کہ آپ اسلام آباد میں ہیں۔ توفیقات الہیہ روز افزوں آپ کی شامل حال ہوں۔ امید کہ اہل و عیال، والد صاحب وغیرہ خیر و عافیت سے ہوں گے۔
میں یہاں اپنے حقیر علمی کام میں غرق ہوں اور آئندہ ماہ محرم کو اگر زندہ رہا تو چوراسی سال ختم کر چکوں گا۔
خدا پاکستان کو سلامت رکھے اور اس کو اندرونی و بیرونی فتنوں، بلاؤں اور ابتلاؤں سے بچائے۔
خدمت لائقہ کی یاد سے شاد فرمائیں۔
نیاز مند
محمد حمید اللہ

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.