ڈاکٹر محمد حمید اللہ بنام ڈاکٹر ظفر اسحاق انصاری بتاریخ 7 محرم 1413ھ

4، Rue de Turnon
Paris-6/france

7 رمضان المبارک 1413ھ
مخدوم و محترم زادمجدکم
سلام مسنون۔ فکر و نظر کا اندلس نمبر ملا، ممنون ہوا۔ متاسف بھی کہ اندلس سے مسلمانوں کے روابط کے آغاز پر کوئی خصوصی مقالہ نہیں ہے۔ یہ طارق سے پہلے حضرت عثمان کے عہد سے شروع ہوئے۔ میری ناچیز کتاب الوثائق السیاسیہ میں فتح الاندلس کے حوالے یاد دلانے کی گستاخی کرتا ہوں:
تاریخ طبری صفحہ 281
تاریخ الکامل لابن الاثیر ج 3 ص 72
تاریخ ابوالفداء ج 1 ص 262
الفتوحات الاسلامیہ لزینی دحلان ج1 ص 1000
التاریخ الکبیر للذھبی ج 4 ص 80
ابن کثیر ج 7 ص 170
مقالہ محمد حمید اللہ: فتح الاندلس (اسبانیا) فی خلافۃ سیدنا عثمان سنہ 27 للھجرۃ فی مجلہ معھد البحوث الاسلامیہ من جامعہ استنبول، ج7، عدد 201، ص 221-226 مع رس Dechmi & Fall جلد 5 ص 555
خدا کرے آپ اور اہل خاندان سب خیرو عافیت سے ہوں۔
نیاز مند
محمد حمید اللہ
ماخذ:سہ ماہی فکر و نظر، اسلام آباد

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.