ڈاکٹر حمید اللہ بنام مظہر ممتاز قریشی، 14 ربیع الانوار 1412ھ

14 ربیع الانوار 1412ھ
مخدم و محترم زادمجدکم
سلام مسنون ورحمتہ اللہ وبرکاتہ۔
آپ کا کرم نامہ ملا، کوائف سے اطلاع ملی۔ دلی شکریہ۔ یہاں آج کل میرے ایک رشتہ دار(1) (میرے بڑے بھائی کے پوتے) آئے ہوئے تھے اور آج واپس جا رہے ہیں اور ان شاء اللہ آپ کو خط بھجوا دیں گے۔ اور مضمون کی نقل لاہور بھی بھجوا دیں گے۔ ان شاء اللہ ڈاک کی حالت پر افسوس کے سوا کیا چارہ ہے۔
سب کو سلام
نیاز مند
محمد محید اللہ
__________________________
حواشی: ڈاکٹر صاحب خطوط کے جوابات میں دیر نہیں کرتے اور چاہتے تھے کہ کسی نہ کسی طرح جواب پہنچ جائے۔ ڈاکٹر صاحب نے مجھے ایک خط اپنے بڑے بھائی کے پوتے کے ذریعے پوسٹ کر دیا جو کراچی سے ہوتے ہوئے حیدر آباد جا رہے تھے۔ وہ خط مجھے مل گیا تھا۔ میں نے ان کا شکریہ بھی ادا کر دیا تھا۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.