ڈاکٹر محمد حمید اللہ بنام مظہر ممتاز قریشی، 15 جون 1993ء

15 جون 1993ء
مخدوم و محترم کان اللہ معکم
سلام مسنون۔ عید مبارک(1)۔ آپ کا 31 مئی کا خط دو دن ہوئے ملا دلی ممنونیت عرض ہے۔
ڈاکثر رضی الدین صاحب اپنی بیوی(2) کے علاج کے لیے امریکا گئے ہیں۔ مجھے بھی انھوں نے وہاں سے خط لکھا ہے۔ اللہ شافی کافی۔
ہمدرد والوں کا خط مجھے بھی ملا لیکن برسوں سے جو وعدہ ہو رہا ہے اس کے انجام کا انتظار ہے۔ واللہ المستعان۔ آپ جو کتاب بہادر جنگ اکادمی کے توسط سے بھجوا رہے ہیں مجھے اس کے مصارف ضرور لکھیں۔ میں آپ کو ان شاء اللہ بھجوا دوں گا۔
میں ابھی زیر علاج ہوں۔ اللہ شافی کافی۔
مکان میں سب کو کورنشات۔
خادم
محمد حمید اللہ
__________
حواشی:
(1) ڈاکٹر صاحب کو میں نے عید کارڈ بھجوایا تھا جے کے لیے مجھے بھی مبارک باد لکھا ہے۔ حالاں کہ وہ اس سے پہلے عید کارڈ بھجوانے کو فضول خرچی تصور کرتے تھے۔
(2) ڈاکٹر صاحب کو امریکا سے ڈاکٹر رضی الدین صدیقی صاحب نے جو خط لکھا تھا ان کو مل گیا تھا۔ ڈاکٹر رضی الدین صاحب امریکا اس لیے گئے تھے کہ ان کی اہلیہ صاحبہ بیمار تھیں۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.