ڈاکٹر محمد حمید اللہ بنام مظہر ممتاز قریشی، 19 جون 1993ء
19 جون 1993ء
مخدوم و محترم واہالی خوش رہو۔
سلام مسنون۔ میرا خط مل گیا ہو گا۔ کل رضی الدین صدیقی صاحب کا جو بیوی کے ساتھ امریکا میں ہیں خط آیا ہے اور انھوں نے مولانا مناظر احسن گیلانی مرحوم کے حالات مکرر(1) بھیجے ہیں۔
یہ صرف آپ کی اطلاع کے لیے ہے۔ یہ بالکل ضروری نہیں کہ اس کی رسید کے لیے آپ مجھے خصوصی خط لکھیں۔ مکان میں سب کو سلام۔
نیاز مند
محمد حمید اللہ
___________
حواشی: ڈاکٹر صاحب نے لکھا ہے کہ ڈاکٹر رضی الدین صاحب نے دوبارہ مولانا مناظر احسن گیلانی صاحب کے حالات لکھ کر بھجوائے ہیں کیوں کہ پہلا خط پیرس نہیں پہنچا تھا۔