ڈاکٹر محمد حمید اللہ بنام مظہر ممتاز قریشی، 28 جون 1990ء

28 جون 1990ء
مخدوم و محترم
سلام مسنون۔ عید مبارک۔
ابھی ابھی کرم نامہ ملا۔ ممنون ہوا۔ ملیالم تراجم(1) قرآن مجید کے مضمون کا دلی شکریہ۔
احمد خان صاحب(2) اور حکیم صاحب کے ہاں سے کوئی خط آئے تو ان کو ان شاء اللہ راست جواب دے دوں گا۔
مکان میں کورنشات عرض ہے۔
میرے گزشتہ عریضیے مل گئے ہوں گے۔
نیاو مند
محمد حمید اللہ
______________
حواشی:
(1) ڈاکٹر صاحب نے ملیالم زبان میں قرآن کے ترجمے کی فہرست ملنے پر دوبارہ شکریہ ادا کیا ہے۔
(2) جناب احمد خان صاحب اور حکیم محمد سعید صاحب نے ڈاکٹر صاحب کے خط کا جواب نہیں دیا تھا۔ اسیسلسلے مین لکھ رہے ہیں کہ ان دونوں کے جوابات نہیں آئے (ایک طرح سے شکایت بھی ہے) حالانکہ ڈاکٹر صاحب کے خط کا فوری جواب دینا چاہیے تھا۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.