ڈاکٹر محمد حمید اللہ بنام مظہر ممتاز قریشی، 11 جولائی 1991ء
1412ھ
11 جولائی 1991ء
مخدم و محترم زادمجدکم
سلام مسنون ورحمتہ اللہ وبرکاتہ
خدا کرے آپ اور اہل و عیال سب خیر و عافیت سے ہوں۔
حال میں پاکستان ہسٹاریکل سوسائٹی جرنل کا تازہ نمبر آیا ہے۔ اس میں محترمہ بیگم معین کا بھی ایک دلچسپ مضمون ہے۔ مبارکباد۔
اس نا چیز پر ایک نیا فریضہ لگایا گیا ہے۔ یہاں ایک ناشر حضرت ابراہیم(2) علیہ السلام پر ایک کتاب تین بابوں میں شائع کرنا چاہتا ہے۔ ایک یہودی معلومات، دوسرا عیسائی معلومات اور تیسرا اسلامی معلومات۔ ہر باب پچاس صفحوں میں۔ اللہ مدد فرمائے۔ اتنے طویل معلومات کا ملنا آسان نہیں۔
خدا کرے آپ سب خیر و عافیت سے ہوں۔ مکان میں کورنشات
ناچیز
محمد حمید اللہ
___________________
حواشی:
(1) میری سالی بیگم ممتاز معین الحق صاحبہ کا ایک مضمون ہسٹاریکل سوسائٹی کے جرنل میں شائع ہوا تھا۔ مضمون کی تعریف میں ڈاکٹر صاحب نے لکھا ہے کہ دلچسپ ہے۔ ان کو مبارکباد دے دوں۔
(2) ڈاکٹر صاحب نے پیرس کے ایک ناشر کا ذکر کیا ہے جو ابراہیم علیہ السلام پر ایک کتاب شائع کرنا چاہتا ہے جس میں تین مختلف مذاہب کے لوگ اپنے اپنے طور پر اطہار کریں۔ مطلب یہ ہے کہ یہودی معلومات، عیسائی معلومات اور اسلامی معلومات پر مبنی ہو اور ہر باب پچاس پچاس صفحات پر پھیلا ہوا ہو۔ ڈاکٹر صاحب نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ طویل معلومات کا ملنا آسان نہین ہے۔