ڈاکٹر محمد حمید اللہ بنام مظہر ممتاز قریشی، 22 جمادی الآخر 1409ھ

22 جمادع الآخر 1409ھ
مخدوم و محترم دامت برکاتکم
سلام مسنون
کرم نامہ ملا۔ سرفراز کیا۔ کاش کوئی صورت ہو کہ چوراسی سالہ بوڑھے کو اب احباب بھول جائیں اور آرام لینے دیں۔ میرے خیالات کو ذرا بھی اہمیت نہیں۔ خط نویسی بھی میرے لیے اب بار ہو گئی ہے۔
میرا بھی نا چیز کا خیال ہے اور اس میں کوئی سیاسی یا مادی غرض بالکل نہیں ہے کہ اسلام میں عورت کی حکمرانی مباح اور جائز ہے (واجب اور مستحب نہیں، صرف جائز ہے)۔ اگر ہر سائل کے جواب میں ایک مضمون لکھنے لگوں تو عملاً کسی نوجوان کے لیے بھی اس کا امکان نہیں۔ آپ واحد سائل نہیں ہیں۔ ذمہ داری انتخاب کے وقت ووٹ دینے والوں کی ہے۔
ناچیز
محمد حمید اللہ

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.