ڈاکٹر محمد حمید اللہ بنام مظہر ممتاز قریشی، 7 دسمبر 1991ء

7 دسمبر 1991ء
مخدم و محترم زادمجدکم
سلام مسنون ورحمتہ اللہ وبرکاتہ
قصور معاف فرمائیں، بڑی دیر(1) سے لکھ رہا ہوں۔ کرم نامہ ملا تھا۔ یہاں کاموں میں غرق تھا اور آپ کے کرم نامے میں کرم فرمائیوں کا ذکر تو تھا جن پر ممنون ہوں لیکن کوئی جواب طلب امر نہ تھا۔
خدا کرے آپ خیر و عافیت سے ہوں۔ اور کوئی امر قابل ذکر نہیں۔ مکان میں کورنشات عرض ہیں۔
نیاز مند
محمد حمید اللہ
__________________
حواشی: ڈاکٹر صاحب خط کے جواب میں دیری پر بھی معذرت کرتے تھے حالاں کہ مجھے معلوم ہے کہ ڈاکٹر صاحب اپنے علمی کاموں میں زیادہ مصروف رہتے تھے۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.