ڈاکٹر محمد حمید اللہ بنام مظہر ممتاز قریشی، 2 دسمبر 1991ء

1412ھ
2 دسمبر 1991ء
مخدم و محترم زادمجدکم
سلام مسنون۔ خیر و عافیت کا طالب۔ کچھ عرصہ ہوا بڑی تاخیر سے آپ کو ایک خط لکھا تھا۔ جواب کی ضرورت تو نہیں تھی لیکن خدا کرے وہ خط آپ کو مل گیا ہو۔ ڈاک پر روز افزوں بے اعتمادی بڑھ رہی ہے۔
ایک نیا کام سر لیا ہے جب کہ پرانے کام ابھی پورے نہیں ہوئے ہیں۔ وہ یہ کہ حضرت عیسی علیہ السلام(1) کی ایک مختصر سوانح عمری جس میں عیسائی فرقوں کے بے شمار اختلافی بیانات اور قرآن مجید کے بیانات کا مقابلہ ہو۔ یہاں آج کل عیسائیوں میں اسلام سے عداوت روز افزوں ہے۔
مکان میں کورنشات۔ بیگم معین الحق کو بھی موقع ملے تو سلام
خادم
محمد حمید اللہ
_______________________
حواشی:ڈاکٹر صاحب اس سے پہلے حضرت ابراہیم علیہ السلام پر کام کر رہے تھے کہ حضرت عیسی علیہ السلام کی سوانح عمری لکھنے کا کام کرنا پڑ گیا۔ ناشر کا کہنا تھا کہ اس کتاب میں حضرت عیسی علیہ السلام کے عیسائی فرقوں کے بے شمار اختلافی بیانات کا مقابلہ قرآن مجید کے بیانات سے ہوتا ہے کہ حضرت عیسی علیہ السلام کے بارے میں صحیح بیانات سامنے آ سکیں۔ اس کی وجہ سے ڈاکٹر صاحب نے یہ لکھا ہے کہ وہاں کے عیسائی علما کی مسلمانوں سے دشمنی بڑھتی جا رہی ہے۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.