ڈاکٹر محمد حمید اللہ بنام مظہر ممتاز قریشی، 22 جولائی 1993ء

22 جولائی 1993ء
مخدوم و محترم واہالی زادمجدکم
سلام مسنون۔ خیر و عافیت کا طالب۔ آج آپ کا کرم نامہ ملا ممنون بھی ہوا اور متاسف بھی کہ آپ مصارف(1) کے لینے سے بھی انکار فرماتے ہیں۔ اللہ آپ کو حسنات دارین عطا فرمائے۔
حکیم زبیری صاحب نے مجھے تار پر اطلاع دی ہے کہ کتاب النبات(2) چھپ گئی ہے۔ میں آپ کو اس کی اطلاع گزشتہ خط میں دے چکا ہوں۔ آج ایک تازہ مصیبت پیش آئی ہے۔ مجھے کراچی سے


Muhammad Habibullah Ghias
63 II Phase Kheyaban-e- Darbar
Defence Housing Authority 755000. Karrachi

نے ایک خط لکھا تھا۔ میں نے گزشتہ مارچ میں ان کو جواب بھیجا۔ آج ڈاک میں میرا خط مجھے واپس(3) آ گیا ہے۔ کیا آپ ان سے واقف ہیں؟ مکان میں سب کو سلام۔
خادم؟
محمد حمید اللہ
_____________________
حواشی:
(1) ڈاکٹر صاحب اکثر لکھا کرتے تھے کہ ڈاک کے اخراجات ان سے لے لوں۔ میں ہمیشہ اخراجات لینے سے انکار کرتا۔ آج کے خط میں ڈاک کے اخراجات نہ لینے پر افسوس کا اظہار کیا ہے اور دعا دی ہے کہ اللہ حسنات دارین عطا فرمائے۔
(2) ڈاکٹر صاحب نے لکھا ہے کہ کتاب النبات کے چھپنے کی اطلاع حکیم زبیری صاحب نے تار کے ذریعہ پیرس دی ہے۔ حالاںکہ وہ ایک نسخہ پہلے ہی بھجوا چکے ہیں حالاںکہ تار پہلے دینا چائیے تھا۔
(3) ڈاکٹر صاحب نے ایک خط کے واپس آنے کی اطلاع دی ہے کہ انھوں نے جناب محمد حبیب اللہ غیاث صاحب کو جوابی خط لکھا تھا مگر وہ خط ڈاکٹر صاحب کو پیرس چلا گیا۔ غالباً پتے کی تبدیلی ہو سکتی ہے۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.