نگارشات ڈاکٹر محمد حمید اللہ جلد اول

نگارشات ڈاکٹر محمد حمید اللہ جلد اول

ڈاکٹر محمد حمید اللہ (پیدائش: 9فروری 1908ء، انتقال: 17 دسمبر 2002ء) ڈاکٹر حمید اللہ ﷫ ایک بلند پایا عالم دین ، مایہ ناز محقق، دانشور اور مصنف تھے جن کے قلم سے علوم قرآنیہ ، سیرت نبویہ اور فقہ اسلام پر 195 وقیع کتابیں اور 937 کے قریب مقالات نکلے ۔ڈاکٹر صاحب قانون دان اور اسلامی دانشور تھے اور بین الاقوامی قوانین کے ماہر سمجھے جاتے تھے۔ تاریخ ،حدیث پر اعلٰی تحقیق، فرانسیسی میں ترجمہ قرآن اور مغرب کے قلب میں ترویج اسلام کا اہم فریضہ نبھانے پر آپ کو عالمگیر شہرت ملی۔ آپ جامعہ عثمانیہ سے ایم۔اے، ایل ایل۔بی کی ڈگریاں حاصل کرنے کے بعد اعلیٰ تعلیم و تحقیق کے لیے یورپ پہنچے۔ بون یونیورسٹی (جرمنی) سے ڈی فل اور سوربون یونیورسٹی (پیرس)سے ڈاکٹریٹ کی ڈگری حاصل کی ۔ ڈاکٹر صاحب کچھ عرصے تک جامعہ عثمانیہ حیدر آباد میں پروفیسررہے۔ یورپ جانے کے بعد جرمنی اور فرانس کی یونیورسٹیوں میں بھی تدریسی خدمات انجام دیں۔ فرانس کے نیشنل سنٹر آف سائینٹیفک ریسرچ سے تقریباً بیس سال تک وابستہ رہے۔ علاوہ ازیں یورپ اور ایشیا کی کئی یونیورسٹیوں میں آپ کے توسیعی خطبات کا سلسلہ بھی جاری رہا۔ڈاکٹر مرحوم نے اپنی پوری زندگی تصنیف وتالیف کے کاموں کے لیے وقف کیے رکھی بالآخر 95 برس کی عمر پاکر 17؍دسمبر 2002ء کو فلوریڈا (امریکہ) میں اپنے خالق حقیقی سے جاملے ۔ان کے سانحۂ ارتحال کے بعد اہل دانش نے ان کی خدمت میں گلہائے عقیدت نچھاور کیے اور موصوف کی زندگی کی مختلف جہتوں پر اپنی اپنی بساط کےمطابق داد تحقیقی دی ۔ بعض علمی اداروں کی طرف سے ان کی خدمات کےاعتراف میں رسائل وجرائد کے خاص نمبر بھی شائع کیے ۔ اللہ تعالیٰ مرحوم کو جوارِ رحمت میں جگہ دے ۔آمین زیر نظر کتاب ’’ نگارشاتِ ڈاکٹر محمد حمید اللہ ‘‘ محمد عالم مختارِ حق کی مرتب شدہ ہیں مرتب موصوف نے ڈاکٹر حمید اللہ مرحوم کےمضامین ومقالات کو موضوعات کے حساب سے مرتب کر کے دو دجلد میں تقسیم کیا ہے موضوعاتی عناوین حسب ذیل ہیں۔قرآن،سیرت،فقہ،اکابرین، تاریخ، قانون، خطۂ عرب، مستشرقین، ادب، سود وغیرہ۔ 

 

عناوین صفحہ نمبر
حرف مدعا 9
قرآن  
تاریخ قرآن مجید 17
قرآنی تصور مملکت 38
قرآن مجید اور عورت 65
قرآن مجید کے فرانسیسی ترجمنے 73
ایلاف۔ جاہلیت میں عربوں کے معاشی وسفارتی تعلقات 82
تراجم قرآن مجید تازہ بتازہ نوبہ نہ 108
قرآن مجید کی سالگرہ مبارک 120
سیرت  
سرورکائنات ﷺ کی حکومت 125
عہد نبوی کے سیاست خارجہ کا شہکار 149
عہد نبوی کے اصول سیاسیات 160
عہد نبویؐ کے عربی ایرانی تعلقات 173
آنحضرتؐ کا نامہ مبارک کسریٰ کے نام ’’ایک نئی دریافت‘‘ 191
آنحضرتؐ کا خط قیصر روم  کے نام 199
سیرت طیبہ کا پیغام عصر حاضر کے نام 213
فقہ  
فقہ کی تشکیل اور آغاز کا معمہ 253
اسلام اور علم ہئیت کے نئے مسائل 286
اسلام میں انسانی خون کا احترام 302
اسلامی جہاد 306
اکابرین  
امام محمد کی بارہ سو سالہ یاد گار وفات ترکی میں 313
مولانا روم کی سات سو سالہ برسی 324
شمس الا الرخسی 327
امام سرخسی کی نو سوسالہ برسی 349
مولانا سید سلیمان ندوی کی صدسالہ یاد گار ولادت 361
ابو حنیفہ کی سیاسی زندگی 383
کتاب النبات دینوری 397
القاضی الرشید 401
تاریخ  
علم تاریخ میں مسلمانوں کا حصہ 417
فتح مکہ 8ھ کی چودہ سو سالہ یاد گار 439
قانون  
سیریا قانون بین الممالک 447
علم قانون میں مسلمانوں کاحصہ 461
تاریخ قانون میں مسلمانوں کاحصہ 477
رومی قانون اور اسلامی قانون کے تعلقات پر چند ملاحظات 487
خطہ عرب  
عربوں کی جہاز رانی پر استدراک 505
آٹھویں صدی ہجری میں مصر وشام میں ڈاک کا نظام 526
پٹرول گیس اور ابتدائے اسلام 536
مستشرقین  
استانبول کی موتمز مستشرقین عالم 545
کیمبرج کی موتمر مستشرقین عالم 558

You might also like
Comments
Loading...