ڈاکٹر محمد حمید اللہ بنام محمد عالم مختار حق

4 Rue de Tournon
Paris VI 75
یکم ستمبر 1994ء
مخدوم و محترم زادمجدکم
سلام مسنون ورحمتہ اللہ و برکاتہ۔ دوچار دن ہوئے کرم نامہ ملا۔ شکر گزار ہوں۔ ڈاک کی خراب حالت کے باعث رجسٹری سے لکھنا پڑتا ہے۔
آپ کے سوال کے سلسلے میں یہ بات ذہن میں آتی ہے کہ بنیاد پرست کی جگہ بنیاد پسند لکھ لیجيے۔ پرستش صرف خدا کو سزاوار ہے۔ یہ نیا لفظ ہے۔ معلوم نہیں انگلستان سے باہر نکلا یا فرانس وغیرہ سے ترجمہ کر کے انگلستان و امریکا پہنچا۔
لفظ نیا ہے اس لیے لغت کی کتابوں میں تو نہیں آیا نہ وہاں، نہ یہاں۔ مطلب نرم الفاط میں مسلمانوں پر چوٹ کرنا، ان کو گالی دینا ہے۔ ان لوگوں کے لیے سب سے اچھا مسلمان وہ ہے جو محض بے دین، گناہ گار ہو اور سب سے برا وہ ہے جو اسلام کے احکام کی پوری طرح تعمیل کرتا ہے۔ یہ ایک لفظ نہیں اور بھی کئی لفظ یہاں مستعمل ہیں غالباً روز مزید نت نئے لفظ بنیں کے اور پھیلیں گے۔ خدا ہمیں ہدایت دے کہ ہم اس کے احکام کی اچھی تعمیل کریں اور اس کی راہ پر چلیں۔
احباب کو سلام
نیاز مند
محمد حمید اللہ
ماخذ: روزنامہ جسارت کراچی، 21 دسمبر 2003ء

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.