ڈاکٹر محمد حمید اللہ بنام مظہر ممتاز قریشی، 23 ستمبر 1993ء
23 ستمبر 1993ء
مخدوم و محترم واہالی کان اللہ معکم
سلام مسنون۔ خدا کرے آپ سب کو خیر و عافیت سے ہوں۔ غالباً آپ کے آخری کرم نامے کی رسید گزران چکا ہوں۔ حافظہ بہت کمزور ہو گیا ہے۔
یہ خط ایک اطلاع کے لیے ہے۔ آج مجھے کراچی سے محترم قطب الدین عزیز صاحب مولف کتاب Murder of a State کا خط یہ لکھے ہوئے آیا ہے کہ آپ نے ان کو لکھا ہے کہ مجھ سے تماس پیدا کریں۔ محسوس ہوا کہ ان کے تحفے کی میں نے جو رسید آپ کے توسط سے بھجوائی تھی وہ ان کو نہیں ملی؟
میں نے ان کو خط لکھ دیا ہے۔ اگر ممکن ہو تو ٹیلی فون پر ان سے دریافت فرمالیں کہ میرا خط ان کو مل گیا یا نہیں؟ بے حد ممنوں ہوں گا۔ ڈاک پر اعتماد کم ہوتا جا رہا ہے۔ کیا کسی چیز کا جواب دینا بھول تو نہیں گیا ہوں؟
مکان میں کورنشات۔ بچوں کو پیام محبت۔
خادم
محمد حمید اللہ