ڈاکٹر محمد حمید اللہ بنام مظہر ممتاز قریشی، 25 ربیع الغوث 1409ھ
25 ربیع الغوث 1409ھ
مخدوم و محترم زاد مجدکم
السلام ورحمتہ اللہ وبرکاتہ
آپ کی زحمت فرمائی کا شکریہ۔ جزاکم اللہ خیرا۔ قطر میں ایک مجلس تراجم قرآن بنی ہے۔ مترجمین کے حالات وہ بھی شائع کر رہی ہے۔ پتہ احتیاط درج کرتا ہوں۔
Prof Dr. Hassa, Al Ma’ayaergi
Post. Boz No. 188
Doha, Qatar
میری اپنی فہرست میں کچھ اور نام بھی ہیں۔
1۔ W. baaten Qutrcchl جزئی ترجمہ
2۔ Soedewo
3۔ F.A Graeff
4۔ B.F.Mattes جزئی ترجمہ
5۔ قادیان والے مرزا بشیر الدین محمود احمد
والسلام
خادم
محمد حمید اللہ
مکرر
آپ لائدن والوں کو بشیر الدین محمود احمد صاحب کے حالات روانہ کر سکتے ہیں۔ اس ضمن میں اپنے ماخذ کے طور پر میرے فرانسیسی ترجمہ قرآن مطبوعہ Brent Wood 1985 (1 طبع جدید زیر طبع 1989ء) کا حوالہ دے سکتے ہیں۔ اور یہ بھی کہ غالباً Spark Hurgroy کے ہاں بھی اقتباسات قرآن ملتے ہیں۔