ڈاکٹر محمد حمید اللہ بنام مظہر ممتاز قریشی، 7 ذی الحجہ 1412ھ

7 ذی الحجہ 1412ھ
مخدم و محترم زادمجدکم
سلام مسنون۔ عید مبارک۔
آپ کی کرم فرمائیاں لا متناہی ہیں۔ اخبار جنگ کی کترن ملی اور آپ کی نوازش سے میرا تردیدی و تصحیحی(1) بیان اخبار میں چھپ گیا۔ خدا آپ کو حسنات دارین عطا فرمائے۔
رجسٹری سے بھیجا ہوا مضمون اس اثناء میں مل گیا ہو گا۔ کیا آپ کی رائے میں اب مزید کچھ لکھنے کی ضرورت ہے؟ آپ کے احکام کی تعمیل میرے لیے با‏عث شرف ہے۔
مکان میں سب کو سلام۔
حقیر و ناچیز
محمد حمید اللہ
________________
حواشی: اخبار جنگ میں میرے دوست حبیب احمد صاحب کے ذریعے ڈاکٹر صاحب کا تردیدی بیان شائع کروایا تھا جس کے لیے ڈاکٹر صاحب نے دعا کی ہے کہ خدا مجھے حسنات دارین عطا فرمائے۔ ڈاکٹر صاحب کی انکساری تھی کہ معمولی کام پر بھی دعا کرتے تھے۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.