ڈاکٹر محمد حمید اللہ بنام مظہر ممتاز قریشی، 8 جنوری 1993ء

8 جنوری 1993ء
مخدوم و محترم زاد مجدکم
سلام مسنون۔ آپ کے دو خط پہنچے ہیں۔ اور آپ کی کرم فرمائیوں پر میں بے حد شرمندہ ہوں۔ اس اثنا میں میرے خط بھی آپ کو ملے ہوں گے۔ متعلقہ رسالہ ختم نبوت رسالے کے دفتر سے تا حال نہیں آیا۔ پرانے نمبروں کے آنے کا ذکر کر چکا ہوں۔
اخبار جنگ کے دو اردو صفحے اور اخبار ڈان کے چند سطری کترن آئے ان کا دلی ممنون ہوں۔ آپ کا خیال ٹھیک ہے اس میں کوئی تردید(1) غیر ضروری معلوم ہوتی ہے۔
اللہ آپ کو ہزاروں ہزار جزائے خیر دے۔ مکان میں سب کو سلام۔
خادم
محمد حمید اللہ
اس کے لکھنے کے بعد آپ کے دو خط آئے ہیں۔ اللہ آپ کو اپنی برکتوں سے نوازے۔ آپ کو غلط فہمی ہے۔ احسان اوغلو صاحب کا ادارہ جو استنبول میں ہے، الگ چیز ہے اور اسلام آباد کے متعلق میں نے جو اطلاع دی تھی، الگ چیز ہے۔ دونوں اچھا کام کر رہے ہیں۔ کیا آپ کی ڈاکٹر رضی الدین صاحب سے ملاقات ہے؟ کیا آپ ان سے ایک دو صفحوں کا مختصر مضمون مولانا مناظر احسن گیلانی کے (جامعہ عثمانیہ کے متعلق) لکھوا سکتے ہیں۔
___________
حواشی: ڈاکٹر صاحب کے بارے میں ایک خط ڈان اخبار میں شائع ہوا تھا۔ میں نے لکھا تھا کہ اس کے خلاف تردیدی خط لکھنے کی ضرورت نہیں۔ جس کے لیے ڈاکٹر صاحب نے دعا کی ہے کہ اللہ آپ کو ہزارون ہزار جڑائے خیر دے۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.