ڈاکٹر محمد حمید اللہ بنام مظہر ممتاز قریشی، 2 شوال 1411ھ

2 شوال 1411ھ
مخدوم و محترم زاد مجدکم
سلام مسنون۔ عید مبارک۔ کرم نامہ ملا، سرفراز کیا۔ ترجمان القرآن(1) لاہور کو جوابی مضمون رجسٹر ہوائی ڈاک سے الحمد اللہ بھیج چکا ہوں۔
آپ نے دریافت کیا ہے کہ غلام علی صاحب کے مضمون کا فلاں صفحہ ہے یا نہیں، معاف فرمائیے آپ کے پرانے خط کی تلاش فی الوقت نہیں کرسکوں گا۔ شدید مصروفیت ہے۔
مکان میں سب کو سلام اور عید مبارک۔
ناچیز خادم
محمد حمید اللہ
_____________________
حواشی: ڈاکٹر صاحب بالآخر جواب لکھنے میں کامیاب ہو گئے۔ اپنی مصروفیتوں کے باوجود انھوں نے لکھا ہے کہ رسالہ ترجمان القرآن لاہور کے ایڈیٹر صاحب کے نام رجسٹری خط بھجوا چکے ہیں (بعد میں پتہ چلا وہ خط مل گیا تھا)

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.