ڈاکٹر محمد حمید اللہ بنام مظہر ممتاز قریشی، 18 صفر 1405ھ

4، Rue de Turnon
France
18 صفر 1405ھ
محترمی
سلام مسنون ورحمتہ اللہ وبرکاتہ
8 نومبر کا عنایت نامہ ملا کل رات پہنچا۔ دلی شکریہ
اس سے قبل کا کوئی خط نہ ڈاک سے، نہ احباب کے ذریعے سے پہنچا۔ سوائے اس کے کیا عرض کروں کہ خدا آپ کے کام میں برکت دے۔
امریکا میں نیشنل یونین کیٹلاگ چھپتا ہے۔ کئی سو جلدیں ہیں۔ ان میں مجھے بہت سے فرنگی اور مسلمان مترجمین قرآن کی تاریخ ولادت و وفات ملی۔ آپ سے بھی درخواست ہے اس میں دیکھیں اور آپ پہلے خود اپنے ملک کے مترجموں کے حالات جمع کر کے شائع کریں۔ دوسرے غیرت میں آ کر سبق لیں گے۔
نیازمند
محمد حمید اللہ
________________
حواشی:ڈاکٹر صاحب نے قرآن کے مترجمین کے کیٹلاگ کی اطلاع دی کہ نیشنل یونین کیٹلاگ کی کئی سو جلدیں ہیں لیکن نہ تو کراچی کی امریکن لائبریری میں مجھے ملے نہ ہی لیاقت لائبریری میں۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.