ڈاکٹر محمد حمید اللہ بنام مظہر ممتاز قریشی، 18 شوال 1411ھ

18 شوال 1411ھ
3 مئی 1991ء
مخدوم و محترم زاد مجدکم
سلام مسنون ورحمتہ وبرکاتہ۔ تازہ کرم نامہ ملا۔ ممنون ہوا۔
منسلکہ فوٹوؤں میں سے روسی ترجمہ(1) کراچ کوفسکی کا ہے اور یہ میرے ذخیرے میں ہے۔ چند سال قبل خریدا تھا۔ برا نہیں۔
ترجمان القرآن کے صفحے کا بھی دلی شکریہ۔ معلوم نہیں میرا ترجمان القرآن کو بھیجا ہوا مضمون(2) آپ کو پسند آئے گا یا نہیں۔ وہ کسی کا جواب نہیں ہے بلکہ موضوع بحث پر ایک عام بحث ہے۔
جرمن ترجمہ قرآن مجید کی جگہ میں حضرت شاہ ولی اللہ دہلوی کی حجتہ اللہ البالغہ کے فرانسیسی ترجمے(3) کو مقدم رکھنا چاہتا ہوں جو 4/10 مکمل ہو چکا ہے، پہلی جلد ختم ہونے کے قریب ہے۔ واللہ والستعان۔
مکان میں خدا سب کو برکت دے۔
الفقیر الی اللہ
محمد حمید اللہ
________________
حواشی:
(1) میں نے قرآن مجید کا روسک ترجمہ جو اخبار میں شائع ہوا تھا ڈاکٹر صاحب کو بھجوایا تھا۔ جواب میں ڈاکٹر صاحب نے لکھا ہے کہ یہ ترجمہ کراچکو فسکی کا ہے اور ان کے ذخیرے میں موجود ہے۔
(2) میں نے ڈاکٹر صاحب کے مضمون کا تراشا جو ترجمان القرآن میں چھپا تھا اس کے بارے میں لکھا ہے، مجھے پسند آئے آئے گا کہ نہیں۔ یہ انکساری ڈاکٹر صاحب کی فطرت میں تھی۔ کچھ مضمون کی تشریح کرتے ہوئے لکھ رہے ہیں کہ یہ جواب میں نہیں ہے بلکہ عام بحث کا موضوع ہو سکتا ہے۔
(3) ڈاکٹر صاحب کے شیدول میں حجۃ اللہ البالغہ کے فرانسیسی زبان میں ترجمہ آ گیا تھا حالاں کہ وہ اپنے جرمن زبان میں قرآن کے ترجمے کو بھی پورا کرنا چاہتے تھے مگر اس دفعہ مولانا تقی عثمانی صاحب کی خواہش تر حضرت شاہ ولی اللہ دہلوی کی کتاب حجۃ اللہ البالغہ کا فرانسیسی میں ترجمہ کرنا مناسب سمجھا کیوں کہ فرانسیسی زبان میں شاہ صاحب کا تعارف نہیں ہوا تھا۔ یہ ترجمہ کئی جلدوں میں ہے۔ اس کی پہلی جلد ختم ہونے کو تھی۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.