ڈاکٹر محمد حمید اللہ بنام ڈاکٹر احمد خان، 9 صفر 1389ھ

9 صفر 1389ھ
محترمی زاد مجدکم
سلام مسنون۔ مجھے آپ کا عنایت نامہ مارچ کے شروع میں ترکی میں ملا۔ ممنون ہوا۔ آپ کے ہاں کی ہڑتالوں، ہنگاموں وغیرہ کے باعث جواب ملتوی رکھا۔ معذرت چاہتا ہوں۔ میں یہاں ان شاء اللہ ایک ماہ اور رہوں گا۔
بلخعی کی کتاب سے آپ کو ہچکچاہٹ ہے تو پھر میری رائے میں الروض المعطارلمحمد بن عبد المنعم الحميری اچھی چیز ہو گی(1)۔ اس کا ایک مخطوطہ نمبر 44 بیرام پاشا، شاخ نور عثمانیہ، استانبول میں ہے اور دوسرا شیخ الاسلام عارف حکمت بے مدینہ منورہ میں۔ اس میں بہ کثرت یوروپی ممالک کے حالات بھی ہیں، غور فرمائیے۔
خدا کرے وہاں امن و امان ہو اور اہل ملک کو خدا صراط مستقیم پر گامزن رکھے۔
مخلص
محمد حمید اللہ
______
حواشی:
(1): ڈاکٹر حمید اللہ صاحب نے کتاب کو ایڈٹ کرنے کا مکتوب الیہ کو مشورہ دیا تھا۔ بعد ازاں یہ کتاب احسان عباس کی تحقیق کے ساتھ بیروت سے شائع ہو گی۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.